تیونس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ
تیونسا(اے پی پی)تیونس میں اتوارکو صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس انتخابی عمل کے لیے تقریباً سات ملین ووٹرز حق رائے دہی کے اہل ہیں۔ مرکزی امیدواروں میں نبیل کاروئی، عبدالفتح مورو اور موجودہ وزیر اعظم یوسف شاہد شامل ہیں۔ الیکشن سے قبل انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے الزامات کے سبب حالات کافی کشیدہ رہے۔