جنوبی کوریا کی امریکی خام تیل کی درآمدات میں 61.4 فیصد اضافہ
سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا کی امریکی خام تیل کی درآمدات میں اگست کے دوران 61.4 فیصد اضافہ، ایران سے تیل کی درآمد صفر رہی جس کی وجہ اس پر عائد واشنگٹن کی پابندیاں ہیں۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے اگست کے دوران امریکہ سے 1.43 ملین ٹن (3 لاکھ 48 ہزار 562 بیرل) خام تیل درآمد کیا جو کہ اگست 2018 ء کے مقابلے میں 61.4 فیصد زیادہ ہے۔