اسلامی بینکاری شعبہ کے اثاثہ جات بینکاری شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات کے 14.4 فیصد تک پہنچ گئے
اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات بینکاری کے شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات کے 14.4 فیصد تک بڑھ گئے ہٰں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2018ء کے اختتام پر اسلامی بینکنگ کی صنعت کے اثاثے بینکاری کی صنعت کے مجموعی اثاثہ جات کے 12.9 فیصد تھے جو گزشتہ مالی سال 2018-19 ء کے اختتام پر 14.4 فیصد تک پہنچ گئے۔