200 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہو گی
لاہور(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہو گی، جو رواں سال کی27 ویں اور مجموعی طور پر79ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔