جڑانوالہ‘غیرت کے نام پر کلہاڑی سے بیٹی کی گردن اڑا دی
جڑانوالہ (نامہ نگار+ نمائند نوائے وقت) نواحی قصبہ میں باپ نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے سولہ سالہ بیٹی کی گردن تن سے جدا کر دی۔ ذرائع کے مطابق نواحی قصبہ 206 رب مدوآنہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں شبیر احمد کو شبہ تھا کہ اسکی سولہ سالہ بیٹی نورین کا چال چلن درست نہیں ہے اور وہ اکثر گھر سے غائب رہتی ہے۔ گزشتہ رات دونوں باپ بیٹی میں اسی بات پر تکرار ہوئی اور شبیر نے طیش میں آ کر بیٹی نورین کی گردن کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے تن سے جدا کر دی اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مقتولہ نورین کے چچا عبدالرشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔