اسلامی بینکاری کے شعبے میں 32ارب روپے کا منافع
اسلام آباد (آئی این پی) رواں سال 2019ء کی دوسری سہہ ماہی(اپریل تا جون 2019)کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبے نے 17 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 32 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ سال 2018 کے اسی عرصے میں اسلامی بینکاری شعبے کا منافع 15 ارب روپے تھا۔