بھارت نسل کشی کر رہا‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے: فاروق حیدر
کھوئی رٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ کشمیریوں کے جذبے کو دبانا ممکن نہیں۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ کشمیریوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری بھارتی فوج کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ دفاع وطن کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔