رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد کم ہوگیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد کم ہوگیا۔ وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے2ماہ میں تجارتی خسارہ 2 ارب 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں تجارتی خسارہ 19.4 فیصد تھا۔ جولائی تا اگست برآمدات میں 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ،جولائی تا اگست تجارتی خسارہ 3ارب 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔