پیپلزپارٹی نے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کامطالبہ کردیا۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کی سوچ، پالیسی، بیانات، وزارتی اقدام ریاست، صوبوں اور پاکستان کی عوام کیلئے مسلسل انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سینیٹر سسی پلیجو نے کہاکہفروغ نسیم کی سوچ انتشار پھیلانے کا باعث ہے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کو کالونی سمجھنا بند کرے۔