یمن: باغیوں کی شیلنگ، بچوں، خواتین سمیت 13 شہری ہلاک
صنعاء (این این آئی)یمن میں حوثی باغیوں کی بمباری سے 13عام شہری مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ الحدیدہ اور تعز صوبوں میں حوثی باغیوں کی ان کارروائیوں میں بچے اور خواتین بھی مارے گئے ۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین جنگ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ابھی تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔