میکسیکو: کنویں سے 44 افراد کی ٹکڑوں میں بٹی نعشیں برآمد
میکسیکو(آن لائن)میکسیکو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا تھا اور مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔فرانزک ماہرین نے نعشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاء ایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی شناخت کے لیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فرانزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے۔