صومالیہ: کار بم دھماکہ، ڈپٹی گورنر، سابق وزیر سمیت 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ کے شابلا علاقے میں سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں دھماکے نتیجے میں ڈپٹی گورنر اور سابق وزیر سمیت پانچ افراد ہلاک کئی دیگر زخمی ہوگئے۔پولس نے بتایا کہ دھماکہ موغادیشو سے 40کلومیٹر دور العد علاقے میں ہوا۔ ہریشابلے صوبہ کے گورنر محمد عابدی وارے نے حملے اور دھماکے کے واقعہ اور اس میں وسطی شابلے علاقے کے ڈپٹی گورنر عبداللہ ستوے اور ہرشبلے صوبہ کے سابق وزیر تجارت عثمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔