الجزائر، شہریوں کا اصلاحات کے بغیر مجوزہ صدارتی انتخابات کے خلاف احتجاج
الجزائر (اے پی پی) الجزائر میں ہزاروں شہریوں نے ملک میں مجوزہ صدارتی انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔مظاہرین صدارتی انتخابات کے انعقاد سے قبل اہم حکومتی عہدے داروں سے مستعفی ہونے اور اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔الجزائری شہری فروری سے ملک میں رائج نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔