متحدہ عرب امارات کے 5 بہترین وبدترین سرکاری محکموں کی فہرست جاری
دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے سالانہ کارکردگی کے جائزے کی بنیاد پر 5 بہترین اور 5 بدترین اداروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کے اہلکاروں کو دو ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔