بہاماس کو ایک اور سمندری طوفان کا سامنا‘ ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے
واشنگٹن (اے پی پی) سمندری موسمی طوفان ہمبرٹو کے بہاماس پہنچنے کے خطرے کے باعث عہدے داروں نے اپنی امدادی کارروائیاں معطل کر دیں ہیں اور ایئر پورٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔بہاماس کے وزیر اعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہڈوریان بہامس کی تاریخ کا بدترین طوفان تھا۔مرکز نے کہا ہے کہ اس وقت طوفان بہاماس سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ امدادی ٹیمیں بہامس میں کیٹیگری فائیو کے طوفان ڈوریان سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔بہاماس کے وزیر اعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈوریان بہامس کی تاریخ کا بدترین طوفان تھا جس میں 50 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 1300 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔سمندری طوفان پر نظر رکھنے والے مرکز نے کہا ہے کہ شمال مغربی بہاماس میں طوفان کا خطرہ ہے۔مرکز نے کہا ہے کہ اس وقت طوفان بہاماس سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اور اس ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔