فرانس: پیلی جیکٹ والوں کے 44 ویں ہفتے بھی احتجاجی مظاہرے
پیرس (اے پی پی) فرانسیسی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے مسلسل 44ویں ہفتے بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید نتقید کی۔ مغربی شہر نانت میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی شہر کے اندر جبکہ اورلی ہوائی اڈے پر بھی مظاہرہ کیا گیا تاکہ ان کی صدائے احتجاج ان مسافروں تک بھی پہنچے جو بیشتر یورپی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔