ہم امن، رواداری اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے خواہاںہیں: سعودی مندوب
نیویارک (اے پی پی) سعودی عرب تشدد اور دہشت گردی کا مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں امن، رواداری اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نائب مستقل مندوب خالد محمد منزلاوی نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں دنیا میں امن کے کلچر کو عام کرنے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔