چین: 14مشتبہ سمگلر گرفتار120مویشی برآمد
کنمنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کی پولیس نے 14مشتبہ افراد کو سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 123مویشی برآمد کرلیے ہیں جو میانمر سے چین سمگل کیے گئے تھے۔پولیس نے ٹینگ چانگ شہر میں چھاپہ مار کرکے چھ گاڑیوں میں لدے ہوئے 92مویشی چین میانمر سرحدی ٹائو شپ سے قبضے میں لیے۔