لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع
مکرمی! عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ اب پاکستان میں لوڈشیڈنگ ختم کر دوں گا۔ ابھی تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ ادھورا ہے۔ شہر کے اکثر علاقوں سمیت پنج محل روڈ میں رات بھر بجلی غائب رہتی ہے اور شہری رات بھر سو نہیں سکتے۔ عدالت عظمیٰ برائے مہربانی کر کے عمران خان واپڈا والوں کے خلاف نوٹس لے۔ عام لوگوں کے ساتھ یہ ظلم کیوں ہو رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ جو ختم ہو گئی تھی دوبارہ کیوں ہو رہی ہے۔ (ناظم شوکت: لاہور)