سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی رسمِ قل کی تقریب جاتی امرالاہورمیں ادا کردی گئی،قرآن خوانی اور دعاکی تقریب جاتی امرامیں نواز شریف کی رہائش گاہ اور شریف سٹی کمپلیکس میں ہوئی۔تفصیلات کے مطا بق پیرول پر رہائی پانے والے میاں نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اوردامادکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت خاندان کے دیگر ارکان نے گھر میں ہی قرآن خوانی کی،رسم قل کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی،رہنما اور کارکن شریک ہوئے جنہوں نے بیگم کلثوم نواز کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کاکہناتھا کہ نوازشریف ایک ایسا کیس بھگت رہے ہیں جس کی کوئی بنیاد نہیں، یہ کیس فوری ختم ہونا چاہئے۔سابق وفاقی وزیرراناتنویر کا کہناتھاکہ حکومت کوخوداخلاقی طور پرنوازشریف کے پرول میں توسیع کرنی چاہیئے ، نوازشریف نے پرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔سردار ایاز صادق نے کہاکہ پیرول میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ شریف خاندان خود کرے گا ۔ایم این ا ے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک سال سے ناانصافیاں اوربے بنیادکیس بھگت رہے ہیں، یہ کیس فوری ختم ہوں اور میاں نواز شریف گھر واپس آئیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38