مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے گزشتہ روز درندہ صفت بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید چھ نہتے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کل مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے ، حریت رہنماؤں نے معصوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے،اپنے ایک بیان میں حریت رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز معصوم کشمیری کو خون بے رحمی سے بہا کر خوش ہورہی ہیں، اس دوران حریت رہنما یاسین ملک نے شہید ہونے والے کشمیریوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024