کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں جلوس کی مرکزی گزرگاہ صدر کے علاقے میں کنٹینر رکھ دیئے گئے۔صدر کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے جلوس کی مرکزی گزرگاہ پر کنٹینر رکھ دیئے گئے ، یہ کنٹینر ایمپریس مارکیٹ سے ریگل اور پریڈی اسٹریٹ تک رکھے گئے ۔واضح رہے کہ محرم کے مرکزی جلوس سے قبل جلوس کی گزر گاہ پر اطراف کی سڑکوں اور گلیوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے جاتے ہیں۔پہلے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ پر سولجربازار پولیس نے نشتر پارک اور اطراف کے علاقے میں کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا تاکہ خاص طور پر مجالس کے اوقات میں ٹریفک کا داخلہ روکا جاسکے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024