آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے وارنٹ گرفتار ی
ممبئی (اے پی پی) مہاراشٹر کی عدالت نے 2010ء میں ایک مظاہرے کے معاملے میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو اور دیگر15کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ضلع ناندیڑ میں دھرم آباد کے مجسٹریٹ این آر گج بھیئے نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 21 ستمبرتک عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ غیر منقسمآندھرا پردیش کے وقت اپوزیشن میں رہنے والے نائیڈواور دیگررہنمائوں کو مہاراشٹر میں بابلی منصوبے کے نزدیک احتجاج کرنے پر گرفتار کرکے پونا کی ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا۔