اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی ( کامرس رپورٹر )ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 125 روپے سے بڑھ کر125.30روپے اور قیمت فروخت125.50روپے سے بڑھ کر125.60روپے ہو گئی تاہم یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 145.75روپے سے کم ہو کر 145 روپے اور قیمت فروخت 147.50 روپے سے کم ہو کر146.75روپے ہو گئی اسی طرح45پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 163.50 روپے سے کم ہو کر163روپے اور قیمت فروخت165.25روپے سے کم ہو کر164.80روپے پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ اسی مدت کے دوران روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 2روپے اور2.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔