اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلارحجان‘ سرمایہ میں 21ارب روپے کمی
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروبار حصص میںملاجلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس40800پوائنٹس سے بڑھ کر 40900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مگر مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروبارکے پہلے ہی دن سے دبائو کا شکار رہی ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع خوری کا عنصر زیادہ غالب رہا جس کی وجہ سے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دبائو بھی دیکھنے میں آیا اور3دن کی مندی میں کے ایس ای100انڈیکس 537.81پوائنٹس گھٹ گیا گو کہ 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے603.35پوائنٹس ریکور کئے مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،اینگرو پولیمر ،فوجی سیمنٹ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ڈیسکون آکس چیم ،پاک الیکٹرون ،کے الیکٹرک لمیٹڈ(باقی صفحہ4پر)