2لاکھ روپے کی ادائیگی کرنے والے اکائونٹس ہولڈرز کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار
کراچی ( کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے بینکوں کے لئے کریڈٹ کارڈ وڈیبٹ کارڈزکے ذریعے دو لاکھ روپے ماہانہ کی ادائیگیاں کرنیوالے، 10لاکھ روپے ماہانہ سے زائد رقم نکوالنے والے اورماہانہ ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد رقم جمع کرانے والے اکاونٹس ہولڈرزکی تفصیلات کی فراہمی کو لازمی قراردیدیا ہے جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث امیر لوگوں کا سراغ لگانے کے لئے ایف بی آرکونادرا کے ڈیٹا تک رسائی دیدی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس سرکلر نمبر 3جاری کیا گیا ہے جس میں فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001میں کی جانیوالی اہم ترامیم بارے وضاحت کی گئی ہے ایف بی آر کی جانب سے یہ وضاحتی سرکلر بجٹ کے ساڑھے 3ماہ کے بعد جاری کیا گیا ہے اور وضاحتی سرکلر کا اجرا ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب حکومت نظر ثانی شدہ بجٹ پیش کرنے جارہی ہے ۔ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ وضاحتی سرکلر کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے اسٹیک ہولڈرز میںکنفیوژن پھیلی ہے اوراب جب وضاحتی سرکلر جاری کیا گیا ہے تو اس کے بعد ترمیم شدہ فنانس بل آجائے گا۔