استنبول ائرپورٹ کی تعمیر کیخلاف احتجاج، 500 مزدور گرفتار
استنبول (اے ایف پی) استنبول میں تیسرے بڑے ہوائی اڈے کی تعمیر کیخلاف ہزاروں مزدوروں نے حادثات میں ہلاکتوں، غیر معیاری رہائش اور سہولتیں نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 100 ورکرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے صدر اردگان کے یہ میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ ترجمان انقلابی یونینز فیڈریشن نے وضاحت کی پولیس نے ہزاروں افراد کو منتشر کر دیا۔ ہیش ٹیگ پر ایک مزدور نے تاثرات میں لکھا ہم غلاموں کی طرح کام کر رہے ہیں، منصوبے کا اکتوبر میں افتتاح ہو گا۔