فلپائن: سٹور میں آتشزدگی ‘ 6 افراد ہلاک
منیلا (آن لائن) فلپائن میں ایک کمرشل علاقے میں آتشزدگی کے باعث چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ میٹرو منیلا میں واقع ایک سٹور میں لگی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔