فیصل آباد : 60 وارداتیں، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر 4 افراد کو زخمی کر دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی، چوری و راہزنی کی 60 کے لگ بھگ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چار افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ چوروں نے تین دکانوں کا صفایا بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ 76چک میں ڈاکو پانچ ہزار کی نقدی چھین کر لے گئے۔ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 238گ۔ب میں ننکانہ سے فیصل آباد آنے والے کار سوار افراد کو ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر جیلانی پورہ کے نور احمد، باوا چک کے ظہیر احمد اور فیصل الرحمن کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ ستیانہ روڈ پر 23سالہ نور کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ غلام محمد آباد سیم نالہ میں نعمت علی سے دو ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ خان ماڈل کالونی گلی نمبر4 میں عمر سے دو موٹرسائیکل سوار موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ڈھڈی والا میں زین سے چار ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ 75ر۔ب میں عادل سے 10ہزار روپے، 62گ۔ب میں عمران سے تین ہزار کی نقدی و موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن میں امتیاز سے ساڑھے تین لاکھ کی نقدی چھین لی گئی۔ ملت چوک میں سمیرا کے آفس سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ ملت ٹاؤن بی بلاک میں صبا سے تین ہزار کی نقدی دو طلاـئی انگوٹھیاں چھین لی گئیں۔ سلیمی چوک میں فاروق سے پانچ ہزار کی نقدی چھین لی گئی۔ غلام محمد آباد میں نعیم سے دو لاکھ کی نقدی، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے گئے۔ کھرڑیانوالہ میں غلام غوث سے 20ہزار کی نقدی، سدھار اڈا میں فیصل سے پونے دو لاکھ کی نقدی و موبائل فون ڈاکوؤں نے چھین لئے۔ 164ر۔ب میں طارق سے 22ہزار کی نقدی و موبائل فون، ڈجکوٹ میں نصیب اللہ سے آٹھ ہمار کی نقدی و موبائل فون چھین لئے گئے۔ جڑانوالہ روڈ 31والی پلی میں سفیان سے 34ہزار کی نقدی، سیٹلائٹ ٹاؤن میں ناصر سے ساڑھے 8ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ چوروں نے پریس مارکیٹ میں غلام غوث، کلیم شہید پارک میں ہارون، 62 گ۔ب میں عمران، جناح کالونی میں جاوید، ملت ٹاؤن میں ظہور، الائیڈ ہسپتال میں ارشد، غلام محمد آباد قاسم پارک میں یاسر، رحمان پورہ میں اویس، اکبر آباد میں اسد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 65گ۔ب میں رفیق کی دکان سے دو لاکھ مالیت کا کپڑا چوری ہو گیا۔ عاصم ٹاؤن میں ندیم کی دکان کے تالے توڑ کر چور 10ہزار کی نقدی و دیگر سامان لے گئے۔ 188ر۔ب میں ثناء اللہ کے سکول سے نقدی پانچ ہزار اور دیگر سامان چوری ہو گیا۔ عوامی ٹاؤن میں عتیق کے گھر کے تالے توڑ کر چور 17ہزار کی نقدی، 3تولے زیورات لے اڑے۔ محلہ اسلام پورہ میں عامر کے کلب سے چور قیمتی سامان لے گئے۔ گرین ٹاؤن میں ظفر کے ٹاور سے کار سوار چور قیمتی بیٹریاں لے گئے۔ عمر ہاؤسنگ کالونی میں قاسم کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ کی نقدی نو تولے زیورات چوری ہو گئے۔ بھٹہ سٹاپ میں عمر کی بیٹریاں ٹاور سے چوری ہو گئیں۔ پل شہروآنہ میں شفا علی سے سات ہزار کی نقدی چھین لی گئی۔ 471موڑ بائی پاس پر صدیق سے نقدی و موبائل فون، 265ر۔ب میں عابد علی سے تین ہزار کی نقدی و موٹرسائیکل، موبائل فون چھین لیا گیا۔ شیخوپورہ روڈ پر افتخار حسین کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ 29ج۔ب میں محمد عمران کی دکان کی چھت پھاڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے۔ گلبرگ میں مبشر کی کار، گرین ویو کالونی میں طیب کی بیٹریاں، تاج محل سینما میں غلام محی الدین سے نقدی چھین لی گئی جبکہ مین بازار ڈجکوٹ میں نامعلوم کار سوار چور تین دکانوں کا صفایا کر گئے۔ چوروں نے مین بازار میں خادم کریانہ سٹور، حسن سپر سٹور اور کاکا کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔