طلبہ تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی حصہ لیں،یوسف ابراہیم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) معروف کرکٹرز اسد شفیق، بلاول بھٹی، محمد وقار، خرم اور اشرف علی نے پنجاب کا لج بھارہ کوہ کے طلباء کے ساتھ گزرا۔طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی افق پر دمکنے والے افراد نے بہت محنت کی۔اس دوران بہت سے لوگ آپ کی حوصلہ شکنی بھی کرتے ہیں مگر جدوجہد کا تسلسل آپ کو منزل تک لے ہی جا تا ہ۔اساتذہ کرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کھیلوں کے میدان اور سکولوں میں غیرنصابی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث بچوں میں کھیل کود کا روجھان ختم ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔انہوں نے نصیحت کی جن ملکوں میں کھیلوں کے میدان کم ہوتے ہیں وہاں اسپتالوں کا اضافہ ہوتا ہے۔مگریہ ایک خوش آیئن بات ہے اس وقت پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دی جا رہی ہے جس کے بہت سے مثبت ااثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ طلبہ نے گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے ان قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیز بھی لیں۔