راولپنڈی میں نئی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں اوقات کار کا ایک ماہ کیلئے شیڈول
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی میں نئی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں اوقات کار کا ایک ماہ کیلئے شیڈول دے دیا گیاجو16 ستمبر سے15 اکتوبر2018 ء تک کیلئے ہوگا ڈسٹرکٹ چیف ایگزیکٹو افسر ایجوکیشن ریاض احمد سوہی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سنگل شفٹ کے طالبات کے سکول صبح پونے آٹھ بجے کھلیں گے اور چھٹی دن پونے دو بجے ہوگی جمعہ کے روز اوقات کار صبح پونے آٹھ بجے سے سے دن بارہ بجے تک ہوں گے سنگل شفٹ کے طلبہ کے سکول صبح آٹھ بجے کھلیں گے اور دن دو بجے چھٹی ہوگی جمعہ کے روز طلبہ کے سکول صبح آٹھ بجے کھل کر دن بارہ بجے چھٹی کریں گے طالبات کے ڈبل شفٹ میں تعلیم دینے والے سکول صبح پونے سات بجے کھلیں گے اور چھٹی دن ایک بجے ہوگئی جبکہ جمعہ کو سکول صبح پونے آٹھ بجے کھلیں گے اور چھٹی دن بارہ بجے ہوگی سیکنڈ شفٹ دن دو بجے شروع ہوگی اور سوا پانچ بجے شام ہوگی جمعہ کے روز دوسری شفٹ میں سکول دن سوا دو بجے کھلیں گے اور چھٹی شام سوا پانچ بجے ہوگی طلبہ کے ڈبل شفٹ کے سکول صبح کے وقت آٹھ بجے کھلیں گے اور چھٹی دن سوا ایک بجے ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دن سوا ایک بجے شروع ہوگی اور چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے سکول کھل کر دن سوا بارہ بجے بند ہوں گے جبکہ ڈبل شفٹ جمعہ کے روز دن اڑہائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی ۔