16 جو اری گرفتار، دائو پر لگی ہزاروں کی رقم ،موبائل فون اورآ لا ت قمار بازی برآمد
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے مسلم کا لو نی میں ریڈ کرکے 16 جو اری گرفتارکرلئے ایس ایچ او سب انسپکٹر شبیر احمد پر مشتمل ٹیم نے ملزمان میں فرمان اللہ ، عبد الا حد ، عبد الواجد ، نعمان ، سکندر خا ن ،قائد خا ن ، عبد اللہ ،شیراز ،نثار ، محمد انجم ،محمد بشیر ، شعیب غو ث ،عادل حسین ، محمد رشید ، یا ور اختر ، صدام شامل ہیں ملزمان سے دائو پر لگائی ہوئی رقم مبلغ 7500،موبائل اورآ لا ت قمار بازی برآمد کر لئے علاوہ ازیںتھانہ کھنہ پو لیس نے ملز م فہد محمد سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل اور مو بائل فون ، ملز م زاہد علی سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن ، تھانہ رمنا پو لیس نے ملز م سمیع اللہ سے 30لیٹر شراب ، تھا نہ تر نول پو لیس نے ملز م ذیشان علی سے 310گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ۔