آپ کے اختیار
حکومت قائم کرنا یا ختم کرنا، دونوں ہی باتیں آپ کے اختیار میں ہیں، لیکن یہ آپ کو ہجوم کے ذریعے کرنے کی اجازت نہیں، یقیناً طاقت آپ ہی کے پاس ہے لیکن ضروری ہے کہ آپ اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ سیکھیں۔ یہ لازمی ہے کہ آپ کوشش کرکے اس نظام کار کو سمجھیں۔ اگر آپ کسی حکومت وقت کی کارکردگی سے حد درجہ غیرمطمئن ہیں تو اسے گدی سے اتارنا اور دوسری حکومت کو برسراقتدار لانا آئین کے مطابق آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
(جلسہ عام سے خطاب،ڈھاکہ، 21 مارچ 1948ئ)