پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا صدر عارف علوی خطاب کرینگے
اسلام آباد( نما ئندہ خصوصی)سینٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ، اجلاس سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف محمود علوی خطاب کریں گے۔ اجلاس سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا۔ صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال شروع ہوجائے گا۔قومی اسمبلی کے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرمملکت کا خطا ب آئینی ضرورت ہے۔