سابق اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان کو آج گرفتار کرنے کا حکم
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کا نام ای سی ایل میں ڈا لنے اور آج گرفتارکر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے بتایا جنید ارشد نے میری تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا پولیس آفیسر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ڈی آئی جی کو آج اتوار تک گرفتار کر کے رپورٹ پیش کریں۔ این این آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی گرفتاری کا حکم دیا۔