بھارت میں ہندو انتہا پسندی سے سیکولر ازم کو شدید خطرہ لاحق ہے: امریکی کانگرس
واشنگٹن (این این آئی) امریکی کانگریس نے خبردار کیا ہے بھارت میں ہندوازمک ے بڑھتے ہوئے رحجانات کے باعث سیکولرازم کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ بھارتی اخبار کیمطابق کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہمذہبی شدت پسندی اور پرتشدد واقعات سمیت ریاستی سطح پر قانون سازی، گائے تحفظ بل، غیر سرکاری تنظیموں کو حاصل آزادی جیسے عناصر بھارتی ریاست کے بنیادی نظریے کو مسخ کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند دہائیوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلتے پرتشددواقعات سے بھارت میں سیکولر ازم کی جڑیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ رپورٹ آزاد ذرائع نے تیار کی ہے۔ رپورٹ ’’بھارت مذہبی آزادی کا مسئلہ‘‘ میں کہا گیا کہ ہندو ازم باقاعدہ سیاسی طاقت کے روپ میں ابھر رہی ہے اور یہ طاقت گزشتہ چند دہائیوں سے بھارتی سیکولر ازم کی جڑ کو کھوکھلا کر رہی جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کا تصور خام خیال بن چکا ہے۔ 20 صفحات پرمشتمل رپورٹ میں بتایا گیا۔ بھارت میں پرتشدد واقعات کے پھیلنے میں بڑا سبب بھارتی سوشل میڈیا ہے جہاں احساسات کو بھڑکانے کے لئے بھرپور کام ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 2014ء میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی کامیابی کے بعد مذہبی آزادی کے مسائل نے جنم لینا شروع کئے۔ سی آر ایس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی کے باعث امریکہ اور بھارت کے مابین تعلقات میں تفریق پیدا ہوئی تھی۔