قائد اعظم ٹرافی، راولپنڈی اور پی ٹی وی کے درمیان میچ آج شروع ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا میچ آج پی ٹی وی کیخلاف کھیلے گی۔ راولپنڈی گروپ بی میں ملتان ، لاہور بلیوز، کراچی وائٹس، واپڈا، پی ٹی وی، زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی سدرن گیس کیساتھ شامل ہے۔