بھارتی فلم جلیبی کی نمائش آئندہ ماہ پاکستان میں ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمساز مہیش بھٹ کی زیرپروڈکشن بننے والی نئی فلم ’’ جلیبی‘‘ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ آئندہ ماہ بارہ تاریخ کو پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنے گی۔ فلم کے پاکستانی سنیمائوں میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ہیں ۔