پشین دھماکے میں شہید 3 لیویز اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا
کوئٹہ(صباح نیوز)پشین دھماکے میں شہید ہونے والے تین لیویز اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشین دھماکے میں شہید ہونے والے تین لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ پشین ریسٹ ہائوس میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈی جی لیویز فورس، کمشنر کوئٹہ، سیکٹر کمانڈر ایف سی، ڈی پی او پشین، کمانڈنٹ ایف سی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے۔