وزیراعظم عمران خان کے 40 برس سے دوست صاحبزادہ جہانگیر کو برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر کئے جانے کا امکان
مانچسٹر (عارف چودھری) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کو ایک تقریب میں غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ وزیراعظم عمران خان کے 40 سال سے دوست صاحبزادہ جہانگیر کو نیا ہائی کمشنر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ نوائے وقت کے نمائندہ عارف چودھری کے مطابق پارٹی کا برطانیہ میں قیام بھی انہی کی رہائش گاہ پر عمل میں لایا گیا تھا۔ عمران خان کے قریبی ساتھی انیل مسرت کے عمران خان کے قریب بھی وہی لے کر آئے ہیں۔