سعودی عرب : استحصال یا دھمکی کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال قابل سزا جرم قرار
ریاض (این این آئی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کو دھمکی دینے یا تکنیکی ذریعے یا سوشل میڈیا کے ذریعے استحصال کرنے کی غرض سے کسی ویب سائٹ یا کسی سسٹم کا غیر قانونی استعمال کریگا تو اسے اطلاعاتی جرم مانا جائیگا اور اس پر ایک برس تک قید اور 5 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کو کسی بھی جائز ناجائز کام پر آمادہ کرنے یا اس سے باز رہنے کے لئے سوشل میڈیا یا تکنیکی وسیلہ استعمال کریگا تو یہ اس پر ایک برس قید اور 5 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔