ترکی: دہشت گرد تنظیم سے روابط پر سابق برطانوی فوجی کو ساڑھے 7 برس قید
انقرہ (اے ایف پی) ترک عدالت نے کرد ملیشیا سے تعلق کے الزام پر سابق برطانوی فوجی جوئے رابنسن کو ساڑھے 7 برس قید کی سزا سنا دی۔ 2017 ء میں رابنسن کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے پیپلز پروٹیکشن یونٹس تنظیم کی وردی پہن پر جنگجوئوں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں اور اس کی رکنیت بھی حاصل کر لی تھی۔ کرد تنظیم کو ترک میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔