سرکاری شعبے اپنے امور میں نجی شعبہ کی شرکت یقینی بنائیں: عبدالعلیم خان
لاہو(خبر نگار)سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی محکموں میں صرف سرکاری بجٹ حاصل کرنے اور اسے خرچ کرنے کی روش کو بدلنا ہوگا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری محکمے اپنے امور میں زیادہ سے زیادہ نجی شعبے کی شرکت کو یقینی بنائیں اور پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے اپنے اخراجات میں کمی لائیں ، انہوں نے کہا کہ بالخصوص ایسے منصوبے جن کا تعلق عوام سے ہے اُن میں بڑے کاروباری اداروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سپانسر شپ حاصل کی جانی چاہیے جس سے سالانہ اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔