رائل نیوی کا جہاز آرگیل خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
لاہور(خبر نگار)رائل نیوی کا جہاز آرگیل (ARGYLL)خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا ۔جس پر گائیڈڈ میزائل آرگیل ، ٹاپ 23 نصب ہے جس کو 1991میں رائل نیوی میں شامل کیا گیا ۔ قبل ازیں پاک بحریہ کا ایف22پی جہاز جولائی 2018میں برطانیہ کی بندر گاہ پورٹسمتھ کا دورہ کر چکا ہے۔ کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ نے رائل نیوی کے جہاز کا پُرتپاک خیر مقدم کیا، پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور برٹش ہائی کمیشن نے جہاز کا استقبال کیا۔ رائل نیوی کے جہاز کے دورئہ پا کستان کا مقصد مشقوں کے انعقاد اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔