خاوند کے ظلم سے تنگ لڑکی عدالت پہنچ گئی، دارالامان بھجوانے کی استدعا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)خاوند کے ظلم سے تنگ آ کر 18 سالہ لڑکی سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ 18 سالہ مقدس نے فاضل عدالت میں درخواست دی کہ اسکی شادی اسکے گھر والوں نے زبردست عابد سے کر دی تھی۔ اسکا شوہر عابد اسکو مارتا پیٹتا ہے۔ تنگ آ کر وہ گھر سے بھاگ کر عدالت میں آئی ہے۔ مقدس نے فاضل عدالت سے التجا کی کہ اسے دارالامان بھیج دیا جائے۔فاضل عدالت نے مقامی ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔