خاتون صلح کیلئے راضی نہ ہوئی‘ عدالت نے 3بچے باپ‘ 3ماں کے حوالے کر دیئے
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے 6 بچوں کی حوالگی کیس میں تین بچے ماں اور تین باپ کے حوالے کر دئیے۔ بچے ماں باپ میں صلح کے لئے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتے رہے۔دو جڑواں بچیوں میں سے بھی ایک ماں اور ایک باپ کو مل گئی۔ رائیونڈ کی خاتون سکینہ بی بی نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی کہ بچے اسکے حوالے کئے جائیں ۔ گذشتہ روز 6 بچے باپ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے میاں بیوی کو صلح کے لئے وقت دیا۔ بچے بھی ماں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر روتے رہے لیکن ماں صلح پر راضی نہ ہوئی۔