کلثوم نواز کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: پیر معصوم نقوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی اور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی سیاسی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا، کیونکہ انہوںنے اس وقت کی شخصی آمریت کے خلاف آواز بلند کی جب بڑے بڑے عہدے لینے والے مسلم لیگی بھی جنر ل پرویز مشرف کی غیر آئینی حکومت کے خلاف بات کرنے کی نہ صرف جرات نہیں رکھتے تھے بلکہ کئی تو پارٹی بھی چھوڑ کر اس کے اقتدار میں شامل ہوچکے تھے اورپھر جب اقتدار آیاتو دھوکہ دینے والے لوگ حکومت اور اسی مسلم لیگ ن میں نظر آئے۔