ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس
لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس اے ڈی سی جی لاہور سید توقیر حیدر کاظمی کے زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں سی او ایجوکیشن اتھارٹی ، ڈی ایم او، ڈی او ایجوکیشن و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی گراف اور اہداف کو بہتر کرنے کے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔مسلسل غیر حاضری پر 11اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیااور11اساتذہ کو چھوٹی سزائیں دی گئیںجبکہ20اساتذہ کی انکوائری ابھی جاری ہیں۔132مختلف جگہوں پر کام کرنے والے نان ٹیچنگ سٹاف کو واپس بلا لیا گیااور108نان ٹیچنگ سٹاف نے واپس ایجوکیشن اتھارٹی میں رپورٹ کر دی ہے اور4نان ٹیچنگ ریٹائرڈ ہوئے جبکہ 20کو رپورٹ نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔سرکاری سکولوں کے بعض کمروں میں کلاس فور کی رہائشگاہوں کو ختم کروا دیا گیااور197سکولوں میں روکنے والی تعمیر کو جلد شروع کر وا دیا جائے گاجن سکولوں میں انرولنمنٹ کم ہوتی ہے وہاں کے ٹیچرز کو الیکشن کمیشن کی پابندی کے بعد ٹرانسفر کر دیا جائے گا اورجن سکولوں نے این ایس بی سالانہ 9میٹنگز نہ کی ہو ان کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیا بگا اور تہ پنجہ کی ہیڈ مسٹریس کی مسلسل غیر حاضری کا کیس سکول ایجوکیشن اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔219سکولوں میں کلاس فور کی بھرتی کیلئے کیس سکول ایجوکیشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔