کلثوم نواز بہادر خاتون، جمہوری جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی: سردار نسیم، ملک محمودالحسن
لاہور (پ ر) کارکنان مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکرٹری لاہور ملک محمود الحسن، سابق چیئرمین ایجوکیشن شکایت سیل سردار محمد نسیم، نائب صدر لاہور عثمان تنویر بٹ، سینئر نائب صدر پی پی 150، ملک شوکت علی، سیکرٹری اطلاعات حسن لطیف چیئرمین یو سی 50 ملک مختار، رانا سہیل، صابر طور و دیگر نے کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو جوار رحمت میں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دینے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ مرحومہ خدا ترس، متقی اور بہادر عورت تھی۔ ایسی ہستیاں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ان کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔