پاکستان طبی کانفرنس پنجاب کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب
لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان طبی کانفرنس نے ہمیشہ اکابرین کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے طب ، طبیب کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ۔ پاکستان طبی کانفرنس واحد پلیٹ فارم ہے جس پر شعبہ طب اور اطباء کے حقوق کی خاطر نا قابل ِ فراموش اقدامات کئے گئے جو کہ روز اول کی طرح عیاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس صو بہ پنجاب کے عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ کی حلف برداری تقریب کی صدارت کر تے ہوئے مرکزی صدر پاکستان طبی کانفرنس اقبال احمد قر شی نے کیا ۔ دیگر مقررین میں پروفیسر حکیم منصور العزیز، پروفیسر وید محمد جمیل خاں، پروفیسر حکیم حافظ خور شید احمد ،پروفیسر حکیم ذو الحسنین بخاری،پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس اورپروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی شامل تھے۔